مٹھا۔ میٹھا لیموں
حفضان صحت
مٹھا بے پناہ فواٸد رکھتا ہے۔
سبز رنگت کا یہ پھل ہر خاص و عام کی پسند ہے زیادہ تر اسکا جُوس بنا کر پیا جاتا ہے ۔
اسے میٹھا لیموں بھی کہا جاتا ہے اسکا مزاج سرد تر ہے گرم مزاجوں بلندفشار خون کے لئے بے حد مفید ہے ،
مٹھے میں پانی،پروٹین،چکنائی،معدنی نمک،کیلشیم،فاسفورس،آئرن اور تھوری سی مقدار پوٹاشیم بھی پائی جاتی ہے اور وٹامن اے اور سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے.
اس کے فوائد لیموں سے بھی زیادہ ہیں جسمانی طاقت کے لئے بہت مفید ہے اسکا تازہ رس بخار کے مریضوں کو پلانا چاہیے،
جب اُنکا کچھ کھانے کو دل نہ کرے تو اسکا رس بہت سکُون دیتا ہے اور بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتا ہے
نوٹ(بخار کے ساتھ اگر کھانسی یا نزلہ کی بھی شکائت ہو تو اسکا رس استعمال مت کریں.
اس کا رس معدہ کی تیزابیت کو دُور کرتا ہے ،ہاضمہ کو درست کر کے بھُوک میں اضافہ کرتا ہے ،پیٹ کی گیس کو ختم کرتا ہے ،
مٹھا کو کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں ،اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے .
جگر کو از حد طاقت دیتا ہے ،مٹھے کا رس لگا تا ر استعمال کرنے سے دل کو طاقت ملتی ہے اور خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار میں کمی آتی ہے ،بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے.
اس کے علاوہ دردِگردہ ،پیشاب کی نالی کے امراض کے لئے مفید ہے
اسکا رس جِلدی امراض جیسے خارش ،الرجی ،پھوڑے ،پھنسی کے لئے مفید ہے خُون کی صفائی اور گرمی دُور کرنے والا قُدرتی ٹانک ہے.
چہرے کاے کِیل ،چھائیاں ،مہاسے دُور کرنے کے لئے مسمی کے چھلکوں کو سُکھا کر پاوڈر بنا لیں اسکلے بعد گلیسرین ،لیموں کا رس اور بیسن ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر بلا ناغہ لگائیں اور روزانی اسکا جوس پیءں اور تلی ہوئی اشیا ء کھانا بند کر دیں.
حاملہ عورتوں کو اسکا جوس روزانہ پلانے سے بچے کی ولادت میں آسانی ہوتی ہے
This post contains some offensive content
Tap to view
photo
This post contains some offensive content
Tap to view
photo
This post contains some offensive content
Tap to view
photo
This post contains some offensive content
Tap to view
photo