🌷لیڈر کا ویژن ووٹ کیلیۓ یا پانچ سال کیلیۓ نہیں🌷 بلکہ اپنے ملک اور قوم کے مستقبل کےلیۓ ہوتا ہے۔
برج الخلیفہ ، جو کہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے یعنی 828 میٹر ، پونے کلومیٹر سے بھی زیادہ ، اس کے بارے میں پڑھتے ہوۓ پتہ چلا کہ اسکا خواب دبٸ کے شیخ محمد بن راشد المخکتوم نے 1960s میں دیکھا تھا جب وہ ایک بچے تھے اور اپنے والد راشد بن سعید المخکتوم کے ساتھ امریکہ میں ایمپاٸر سٹیٹ بلڈنگ کا دورہ کررہے تھے جو کہ اس وقت کی سب سے اونچی عمارت تھی جو کہ 380 میٹر اونچی تھی۔اس بلڈنگ کی شان و شوکت نے انکے دل و دماغ پہ اثر کیا اور انہوں نے ٹھان لی کہ میں بھی بڑا ہوکر ہوکر اپنے ملک میں ایسی عمارتیں بنواٶں گا جو میرے ملک کو دنیا میں ایک پہچان دیں گی۔۔۔
اور انہوں نے اپنا یہ خواب 2004 میں برج خلیفہ کی تعمیر کا آغاز کروا کر پورا کیا اور 2006 میں وہ دبٸ کے رولر بنے۔۔۔اور 2009 میں برج خلیفہ کی تعمیر مکمل ہوٸی اور 2010 میں اسکو عام عوام کیلیۓ کھول دیا گیا۔
برج خلیفہ دنیا میں سب سے زیادہ 163 سٹوریز والی بلڈنگ ہے اور اسکے پاس 6 ورلڈ ریکارڈز ہیں اور اسکی تعمیر پہ 1.5 بلین ڈالر لگے اور یہ UAE کو سالانہ صرف وزٹ کرنے والے لوگوں کی ٹکٹس کی مد میں ایک بلین ڈالر سے زیادہ کما کر دے رہی ہے۔ باقی جو اس ریسٹورنٹس ، کمپنیز کے آفسز اور رہاٸشی مکان ہیں انکی آمدن الگ🌷۔اور یوں انہوں نے اپنے ملک کو تیل پہ انحصار سے آزاد کرکے ٹوارزم پہ بھی کھڑا کردیا۔۔۔🌷
لیڈر کا ویژن ووٹ کیلیۓ نہیں ، اپنے ملک کیلیۓ ہوتا ہے۔
This post contains some offensive content
Tap to view
photo
This post contains some offensive content
Tap to view
photo